انسان کے پاس دولت، شہرت ہو تو وہ اپنے لیے ہر آسائش خرید لیتا ہے مگر دنیا کے سب سے بڑے پیسے والے آدمی ایلون مسک حال ہی میں ٹوئٹر پر صحافت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر رہے تھے۔
تو ایسے میں ایک صارف نے سوال کیا کہ جب آپ بچے تھے تو آپ نے بھی اخبارات بانٹنے کا کام کیا ہے؟
جس پر ایلون مسک نے طنزیہ انداز میں جواب د یتے ہوئے کہا کہ جی ہاں لیکن میں نے 8 ہزار سال پہلے اخبار بانٹے تھے۔
اس کے علاوہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹس ایک سیریز میں صحافت کی ایک اپنی تعریف شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صحافت میں 99 فیصد ایسا ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ پر کسی دوسرے کی کہانی پڑھ کر، اس میں تھوری بہت ایڈیٹنگ کر کے شائع کر دیا جاتا ہے۔
ایلون نے مزید یہ بھی کہا کہ عجیب بات تو یہ ہے کہ اب بھی کچھ پبلیکیشنز ہاؤسز روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کاغذی کاپیاں چھاپتے ہیں۔