پیٹرول کی جگہ گاڑی پانی سے چلانا شروع کر دیں ۔۔ مہنگائی میں پسی عوام پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سنتے ہی چیخ اٹھی؟ دیکھیں

image

پاکستانی عوام جہاں آئے روز بڑھتی مہنگائی سے تنگ ہے وہاں ہی اب اس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ اگلے ماہ یعنی کہ اگست میں عوام پر پیٹرول بم گرائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہی۔

تفصیلات کے مطابق یکم اگست 2022 سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔

تاہم اضافے کا تخمینہ اوپر کی جانب صرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ شرح مبادلہ ڈانوا ڈول ہو چکی ہے۔ مزید یہ کہ قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔

دوسری طرف صنعتی زرائع کے مطابق اگر حکومت پیٹرول 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھاتی ہے تو پھر موگاس کی قیمت 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

واضح رہے کہ جیسے ہی پیٹرو و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی خبر سامنے آئی ہے تب سے ہی عوام تلملا اٹھے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک محمد حسان نامی ایک صارف نے کہا کہ توعوام بھی ان پرعمرانی بم گرائے گی جبکہ حماد محمود کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب میں الیکشن جو نہیں جیتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts