پیٹرول کی قیمت میں کمی.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

image

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 3 روپے 5 پیسے کی کمی کے بعد اب فی لیٹر پیٹرول 227 روپے 19 پیسے کا ملے گا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

البتہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی حالیہ قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔

مٹی اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت

مٹی کے تیل کی قیمت بھی 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد بڑھ کر 201 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوچکی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 پیسے کم کر کے 191 روپے 32 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts