انسان تو سب برابر ہوتے ہیں مگر کئی انسان تھوڑا سا مقام مل جائے تو یہ بات بھول جاتے ہیں مگر اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے ماتحت کام کرنے والوں کو بھرپور عزت دیتے ہیں۔
اسی طرح کا ایک واقعہ آج کل خوب گردش کر رہا ہے جس میں سیشن جج محترمہ مسز شاہدہ سعید نے انسانیت کی ایسی اعلیٰ مثال قائم کی ہے جسے دیکھنے کےت بعد سب ہی رو پڑے۔
ہوا کچھ یوں کہ ان کے ماتحت ایک خاکروب کام کرتا ہے جس کا نام سیموئیل مسیح ہے۔ اس نے پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ نوکری کی اور سب کے دل جیت لیے یہی وجہ ہے کہ جب یہ آج ریٹائر ہو کر ہمیشہ کیلئے اپنے گھر روانہ ہو رہا ہے تو سیشن جج شاہدہ سعید نے انہیں اپنی گاڑی میں رخصت کیا یہی نہیں بلکہ انہیں سیلیوٹ بھی کیا۔
اتنی بڑی جج نے گریڈ 4 کے ملازم کے ساتھ یہ سلوک کیا تو وہاں موجود دیگر اسٹاف اور افسران کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ سیشن جج نے انہیں کار میں بٹھانے سے پہلے یادگار کے طور پر تصویر بھی کھنچوائی جوکہ سیموئیل مسیح کا آج تک بہترین تحفہ ہو گا۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو ہر جگہ مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا ثبوت یہی ہے کہ اسے اب تک 15 لاکھ سے زائد دنیا دیکھ چکی ہے۔