پاکستانی سب سے زیادہ جائیداد خرید رہے ہیں ۔۔ دبئی میں کون کون سے ممالک پیسہ لگا رہے ہیں؟ رپورٹ جاری

image

دبئی پاکستانیوں کے حوالے سے اب ایک منفرد شہر بنتا جا رہا ہے، جہاں روزگار کے مواقع کے ساتھ ساتھ رہائش بھی اختیار کی جا رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

متحدہ عرب امارات اب پاکستانیوں سمیت کئی غیر ملکیوں کے لیے جنت معلوم ہوتا جا رہا ہے، اس کی بڑی وجہ دبئی کا محفوظ ماحول اور مستقبل کے مواقع ہیں۔

دی نیوز کے مطابق رہائشی رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشن 60 فیصد سے بڑھ کر 85 فیصد تک پہنچ گئی ہے، پراپرٹی کے کاروبار میں بھی کافی دلچسپی دیکھنے میں آئی جہاں ٹرانزیکشن میں اضافے کے ساتھ مختلف ممالک کے شہریوں نے خاص دلچسپی ظاہر کی۔

دبئی شہر میں پراپرٹی خریدنے والوں میں برطانیہ، انڈیا، اٹلی، روس، فرانس کے شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان، کینیڈا، خود متحدہ عرب امارات، مصر کے شہری شامل ہیں، دوسری جانب لبنان اور چین کے شہری بھی شامل ہیں۔

2021 پہلے آدھے سال کے مقابلے میں 2022 کے آدھے سال میں 64 فیصد روسی شہریوں نے دبئی میں جائیداد خریدی، فرانسیسی شہریوں کی مانگ میں 42 فیصد اضافہ ہوا اور برطانوی شہریوں نے جائیداد خریدی مگر 8 فیصد اضافے کے ساتھ۔ واضح رہے روسی شہریوں کی جانب سے مغربی ممالک کی جانب عائد پابندی کے بعد دبئی میں پیسہ لگا رہے ہیں۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پہلے آدھے سال میں ریکارڈ 37 ہزار سے زائد یونٹس فروخت ہوئے ہیں، دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ ڈیٹا کے مطابق پراپرٹی مارکیٹ ٹرانزیکشن اب 89 بلین درہم یعنی 24 اعشاریہ 23 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہیں، جن کے شہری دبئی میں جائیداد حاصل کرنے کی جدوجہد میں لگے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts