پردیس میں بسنے والے پاکستانیوں کی مشکلات بھی کچھ ایسی ہوتی ہیں کہ ان کا اندازہ لگانا یہاں وطن میں بیٹھے شاید مشکل سے لگا سکتے ہوں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اینکر عمران خان ریاض کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔
مشہور اینکر عمران ریاض خان اپنے دلچسپ انداز اور دلیرانہ بیانیے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، چاہے رجیم چینج پر ان کا موقف ہو یا پھر پاکستان کا دفاع کرنا، عمران خان ریاض اپنے موقف پر ڈٹ جاتے ہیں۔
عمران خان ریاض نے اگرچہ یہ ویڈیو 2020 میں بنائی تھی لیکن اس وقت کے حالات میں اور آج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں آیا ہے اور مسائل الجھتے ہی جا رہے ہیں۔
بحرین سے ایک اوور سیز پاکستانی جو کہ محنت مزدوری کرتا ہے، لکھتا ہے کہ میرے دو مسئلے ہیں، پہلا یہ کہ بحرین سے پی آئی اے کی پرواز شروع کی جائے۔ لیکن بحرین اور پاکستان کے درمیان پروازیں بحال ہیں۔
اسی طرح اوور سیز نے ایک اور اہم مسئلے کی جانب توجہ دلائی وہ تھی سفارت خانے کی جاب سے کیے جانے والے سلوک کی، اوورسیز نے گلہ کیا کہ سفارتخانے کا عملہ انتہائی بدتمیزی سے بات کرتا ہے۔
ایک اور اوورسیز نے شکایت کی کہ میرا پاسپورٹ 20 مارچ سے رینیوول کے عمل میں ہے، واضح رہے کرونا دور میں ایسی مشکلات پیش آ رہی تھیں، جبکہ کچھ مقامات پاسپورٹ رینیوول میں کافی لمبا عرصہ بھی لگ رہا تھا۔
اسی طرح ایک اور صارف سفیان نے لکھا کہ پی آئی اے کینیڈیا سے 4 سے 5 گناہ زیادہ کرایہ وصول کر رہی ہے، جبکہ اس شہری نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بھی ذکر کیا۔
لیکن ایک ایسا بھی اوورسیز شہری تھا جس نے پاکستانی سفارتخانے کی تعریف کی، راشد حفیظ نامی شہری کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایمبسی اسکول ریاض نے بغیر کسی درخواست کے بچوں کے دو ماہ کی اسکول کی فیس پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دے دیا ہے۔ جو ہمارے لیے کافی سودمند ہے۔
ایک اور اوورسیز نے لکھا کہ ہمارے پیارے جو یہاں فرانس میں انتقال کر گئے ہیں، ان کی میتیں پاکستان بھیجنے میں سخت دشواریاں ہیں، کوئی انتظام نہیں ہے۔ ہم محب وطن وطن سے دور مجبوری سے ہیں لیکن ہمارا دل وہی اور وہیں ہم دفن ہونا چاہتے ہیں۔