ہم بڑھاپے میں امیر ہوگئے اور گاڑی بھی خرید لی۔۔ 85 سال کی عمر میں جوڑے نے ایسا کیا کیا جو اچانک اتنے امیر ہوگئے؟

image

کہتے ہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ اس مشہور محاورے کو سچ کردکھایا ایسے 2 بزرگوں نے جو 85 سال کے ہیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے رادھا کرشنا اور شکنتلا چوہدری نے ایوی می ہربل کے نام سے ایسا برانڈ بنایا ہے جو لوگوں کے مختلف مسائل جڑی بوٹیوں کے ذریعے حل کرتا ہے۔ ان کا بزنس راتوں رات اتنا مشہور ہوگیا ہے کہ جوڑے نے گاڑی بھی خرید لی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

اس کام کی بنیاد اس وقت پڑی جب ان کی بڑی بیٹی کے بال جھڑنا شروع ہوئے۔ دونوں نے بیٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مطالعہ شروع کیا اور پھر انھوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ریسرچ شروع کی۔ بیٹی کے بالوں کی ساخت بہتر ہونے لگی تو انھوں نے مزید تحقیق کر کے بالوں کی مختلف مصنوعات متعارف کروائیں جن سے انھیں بہت زیادہ شہرت لی۔

تیل اور شیمپو میں شامل اجزاء کے نام

اس حوالے سے رادھا کرشنا اور شکنتلا کا کہنا ہے کہ وہ معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ شیمپو اور تیل بنانے کے بعد انھوں نے 3 ماہ تک وہ چیزیں خود آزمائیں اس کے بعد دوستوں اور رشتے داروں میں تقسیم کیں۔ جب سب نے تعریف کی تبھی انھوں نے اپنی پراڈکٹس لانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی پراڈکٹس میں 50 سے زائد جڑی بوٹیاں اور تل، ناریل اور زیتون کا تیل وغیرہ شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts