پاکستانی طالب علموں کا انتظار ختم ۔۔ چینی سفارتخانے نے اہم اعلان کر دیا

image

پاکستانی نوجوان بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے کوشاں رہتے ہیں، اس حوالے سے مختلف ممالک کی جانب سے بھی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع پیدا کیے جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

چینی درسگاہوں کی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے، خبر کے ساتھ ساتھ ان خواہش مند طلباء کے لیے ایک سنہرا موقع بھی ہے کیونکہ اس بار اعلان چین کی جانب سے کیا گیا ہے۔

پاکستان چین اسٹوڈنٹ کونسل نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی تھی جس نے پاکستانی طالب علموں کی توجہ تو حاصل کی ہی ساتھ انہی کو مخاطب بھی کیا گیا تھا۔

ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا کہ جن طالب علموں کی جامعات نے این او سی جاری کر دیا ہے تو وہ ویزا کے عمل کے لیے چینی سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

جبکہ دیگر طالب علموں جن کو این او سی نہیں مل سکا یا کوئی دوسری وجہ کے تحت این او سی نہیں لے سکے، وہ اتنظار کریں۔

ساتھ ہی ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا تھا، جس کا مطلب یہ تھا کہ ہمیں چین واپس لے کر جایا جائے، کرونا کی صورتحال کی وجہ سے کئی طالب علم واپس آ گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts