5 ہزار دو تو میت گھر لے جائیں گے ۔۔ دیکھیے غم میں ڈوبا نوجوان کیسے ماں کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جا رہا ہے؟

image

بیٹی ہو یا بیٹا دونوں کا ہی ماں سے گہرا رشتہ ہوتا ہے مگر جس طرح ماں بیٹوں کو انتہائی پیار محبت و شفقت سے پالتی ہے بالکل اسی طرح بیار بھی ماں کی خاطر بڑی سی بڑی مصیبت سے لڑ جاتا ہے۔

لیکن سوچیں کہ اس بیٹے کی کیا حالت ہوئی ہو گی جب اسے اپنی ماں کی میت موٹر سائیکل پر لے جانی پڑی ہو گی۔

جی ہاں آپ نے ٹھیک پڑھا ہے کیونکہ یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے انوپر کے گاؤں گوڈاپورکا ہے جہاں والدہ کی میت کو سندر یادیو نامی بیٹا 80 کلومیٹر کا سفر طے کر کے گھر لے گیا۔

یہ سب اس لیے ہوا کہ ایمبولینس والے اس سے میت لے جانے کے 5 ہزار روپے مانگ رہے تھے جو وہ دے نہیں پا رہا تھا کیونکہ یہ بہت غریب ہے۔

مجبور و لاچار بیٹے کی حالت پر کسی نے رحم نہ کھایا پر بیٹا کیسے ماں کو اکیلا چھوڑ سکتا تھا۔ لاش کو گھر لے جاتے ہوئے اس لڑکے کا کہنا تھا کہ اس کی جان سے پیاری ماں اس دنیا سے اس لیے چلی گئی کیونکہ اسپتال والوں نے ٹھیک سے علاج نہیں کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts