کتنا خوبصورت لمحہ ہوتا ہوگا کہ جس تعلیمی ادارے سے آپ کی والدین نے پڑھا ہو کچھ سالوں بعد آپ بھی اسی انسٹیٹیوٹ سے کچھ بن کر نکل رہے ہوں۔ یقیناًوہ لمحہ ماں باپ اور بیٹے/بیٹی دونوں کے لیے انتہائی یادگار ہوتا ہوگا۔
ایسا ہی ایک دلچسپ پوسٹ آپ کے سامنے لے کر آئے ہیں جس میں دیکھا گیا کہ جس آرمی ٹریننگ اکیڈمی سے خاتون پاس آؤٹ ہوئی تھیں اسی انسٹیٹیوٹ سے بیٹا بھی فخر کے ساتھ پاس آؤٹ ہو کر نکلا۔ماں بیٹے کا تعلق بھارت سے ہے۔
بھارت کے وزارت دفاع کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے تحت چنئی کے پبلک ریلیشن آفیسر کے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔مذکورہ پوسٹ میں ماں بیٹے کی جوڑی کو خوبصورت پس منظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
نوجوان آرمی افسر کی والدہ میجر سمیتا چترویدی ہیں جو خود ایک ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں۔ 27 سال قبل سمیتا اسی آرمی اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہو کر نکلی اور اب انہوں نے اپنے بیٹے کو اسی جگہ سے پاس آؤٹ ہوتے دیکھا۔