شادی کی رسم کے دوران دولہا دلہن آپس میں لڑ پڑے، آخر غلطی کس کی تھی؟ انوکھی ویڈیو وائرل

image

شادی کی تقریبات میں مار کٹائی، بد نظمی، کھانے پر لڑائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں خاص طور پر بھارت سے شادی کے ایونٹ کی ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان بھی اپنا سر پکڑ لے۔

اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دیکھا گیا کہ دولہا دلہن شادی کے منڈپ پر بیٹھے ہوتے ہیں اور اچانک سے دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوجاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن جیسے ہی اپنے دولہا پر حملہ کرنا شروع کرتی ہے تو دولہا پہلے اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے اور پھر وہ بھی برابر سے ہاتھا پائی شروع کر دیتا ہے۔

شادی میں آئے مہمان بھی بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کرتے ہیں مگر جھگڑا اتنا شدت اختیار کرجاتا ہے کہ لوگ بھی دولہا دلہن کو روکنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts