متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا۔
اماراتی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق پرواز کے معاون پائلٹ نے کاک پٹ میں پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور اس کے بعد طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔
پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کر رکھی تھی۔ واقعے کے حالات، محرکات اور ممکنہ روابط کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ متعلقہ ٹھوس اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس لیے فی الحال اس معاملے پر مزید تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث معاون پائلٹ عمانی شہری ہمام الحمامی ہیں۔