کرکٹ تو سب ہی پیار کرتے ہیں اور اس کھیل کے دیوانے شعیب اختر کو تو بہت اچھے سے جانتے ہیں۔ ان سے دنیا کا بڑے سے بڑا بلے باز ڈرتا تھا۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کچھ دنوں پہلے گھٹنے کا آپریشن کروایا جو کامیاب تو ہو گیا مگر اب ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔
جس میں وہ صاف کہہ رہے کہ دونوں گھٹنوں کا آپریشن تو ہو گیا ہے اب، درد اور سوجن تو ہے، وقت کے ساتھ چلی جائے گی مگر درد ہے کہ کم نہیں ہو رہا مگر جس طرح آپ نے دعائیں بھیجیں ان سے میں بہت خوش ہوا۔
مزید یہ کہ اب میں اپنے آسٹریلیا کے شہر میلبرن والے فلیٹ میں آ چکا ہوں اور آرام کر رہا ہوں۔
اور اب بس ہلکا پھلکا چل پھر لیتا ہوں لیکن ایک بری خبر میرے لیے یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ مجھے 5 سال بعد الٹے گھٹنا پورا کا پورا تبدیل کروانا پڑے گا لیکن دیکھیں کیا ہوتا، جو بھی ہو گا اچھا ہی ہو گا۔ ان سب باتوں کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میں میلبرن میں گھر سے باہر نہیں نکل سکتا اور اپنے مداحؤں سے مل نہیں سکتا۔
کیونکہ ہر جگہ بھر اکٹھی ہو جاتی ہے جسے سنبھالنا میرے لیے مشکل ہو جائے گا ، یہی وجہ ہے کہ میں تو پچھلے 5 دن سے گھر سے نکلا ہی نہیں پتا نہیں لوگ کیسے کورونا وائرس کے وقت قرنطینہ میں رہ لیتے تھے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں 14 اگست کو پاکستان جا رہا ہوں تقریب کیلئے کیونکہ وہ ہمارا بڑا دن ہے۔