سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میرانشاہ روڈ پر آج بروز ہفتہ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں کی سفارش پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور نے احکامات جاری کیے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق کرفیو کا دائرہ آر پی و آفس سے میرانشاہ غلام خان بارڈر تک رہے گا، اور دوران کرفیو عام شہریوں اور نجی گاڑیوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی۔
میرانشاہ روڈ کے اطراف کے رہائشیوں کو کرفیو کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔