ان کے چہروں کی خوشی تو بچھو کھا گئے ۔۔ عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کی پوسٹ وائرل

image

کچھ لوگ زندگی کیلئے بچھو ثابت ہوتے ہیں یہ الفاظ ہیں عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کے۔ انہوں نے آج انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت کے ساتھ اپنے بیٹے احمد اور طوبیٰ کی تصویر شیئر کر ڈالی۔

مزید یہ کہ تویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ زندگی کیلئے بچھو ثابت ہوتے ہیں۔ انسانوں کی خوشیوں کو ڈنگ مار کر انہیں تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں، ان تینوں کی خوشی تو بچھو کھا گئے۔

واضح رہے کہ 9 جون کو عامر لیاقت کا اچانک انتقال ہو گیا۔ اس کے علاوہ خیال رہے کہ میزبان عامر لیاقت نے 3 شادیاں کیں پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال ، دوسری طوبیٰ انور اور تیسری دانیہ ملک ہیں۔ جبکہ پہلی دونوں بیویوں سے انہوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں تھیں۔

اور دانیہ نے عامر کے انتقال پہلے ہی سے خلع کیلئے درخواست عدالت میں دائر کر دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US