پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ حکومت نے عوام کو سرپرائز دے دیا

image

پاکستان کے 75 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی حالیہ قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافسے نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی قیمت کیا چل رہی ہے، معلوم کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts