اللہ نے دنیا میں کئی قسم کے جانور بنائے ہیں۔ کوئی چھوٹا تو کوئی بڑا۔ کوئی زندہ انسانوں کی جان کے در پر ہے تو کوئی بیچارے مردوں کو بھی نہیں چھوڑتا۔
قبر بجو نامی جانور دنیا میں خوفناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ قبر میں سے مردوں کو کھود کر نکال لیتا ہے اور انہیں بھی کھا جاتا ہے۔ کیسا لگے گا آپ کو اگر یہ گھر میں گھس آئے تو ۔۔ ؟
بھارت نئی دہلی میں مونگیلی ضلع کے لورمی نگر کے رہائشی علاقے میں قبر بجو گھروں اور آبادی بستیوں میں نکل آئے ہیں۔
یہ دکانوں میں بھی گھس جاتے ہی، کھانے پینے کی چیزوں کو بھی خراب کردیتے ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
جس کی وجہ سے اب شہری راتوں کو بھی جاگ کر گزارتے ہیں اور دن میں بھی احتیاط برتتے ہیں۔
اس علاقے میں قبر بجوؤں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔