خونخوار شیرنی آدمی کا شکار کرنے درخت پر چڑھ گئی ۔۔ پھر کیا ہوا ، دیکھیئے وائرل ویڈیو کے خطرناک مناظر

image

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر آئےروز حیران کر دینے والی اور خوفناک وائرل ویڈیوز منظرعام پرآتی رہتی ہیں جیسا کہ اس ویڈیو کے مناظر دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

شہر میں ہونے والی پارٹی میں ایک خوانخوار شیرنی نے گھس کر نہ صرف پارٹی کو نقصان پہنچایا بلکہ اپنی جان بچانے کے لیے درخت پر چڑھنے والے آدمی پر حملہ کرنے کے لیے وہ بھی درخت پر چڑھ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھوکی شیرنی پھرتی کے ساتھ درخت پر اپنے شکار پر حملہ کرنے کے لیے چڑھتی ہے اور وہ شخص اسے پاؤں سے مار کر نیچے گرانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر بہت سے لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ یہاں صارفین ویڈیو دیکھ کر یہی سوچ رہے ہیں کہ اس بیچارے شخص کا کیا ہوا ہوگا۔

واضح رہے یہ ویڈیو کئی سال پرانی ہے مگر سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں صارفین اس کو تبصرے بھی کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts