دل میں 3 اسٹنٹ ڈالے گئے تھے ۔۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر اچانک اسپتال منتقل کر دیا گیا

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ناساز طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر کو طبیعت خراب ہونے کی شکایت پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں سینئر ڈاکٹرز کا بورڈ سابق صدر کی صحت کا معائنہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب 2020 میں بھی سابق صدر کو شوگر لیول کم ہونے کی بنا پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اس وقت فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو دل کا مرض لاحق ہے، جبکہ دل میں 3 اسٹنٹس میں ڈالے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US