عالمی منڈی میں تیل مہنگا، آئندہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

image

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ 15 روزہ جائزے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ تاہم صارفین پر بوجھ کم رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کا آپشن بھی زیر غور بتایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مقامی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ نیشنل کمیٹی آن مانیٹرنگ اینڈ کوآرڈینیشن نے بعض عناصر کی جانب سے مبینہ ذخیرہ اندوزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کو متعلقہ قوانین کے تحت فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان حکومت کی جانب سے آئندہ جائزے کے بعد کیا جائے گا جس کے بعد ہی حتمی نرخ نافذ ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US