بھائیوں کا قتل سگا بھائی ہی نکلا ۔۔ کوئٹہ میں تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا بھائی شامل، پولیس نے کیا بڑا انکشاف کردیا؟

image

پیر کی رات پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک باپ اپنے تین بیٹے بیٹوں سے محروم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا شامل نکلا جسے فورا گرفتار کرلیا گیا۔ قتل ہونے والے 3 بیٹوں کے والد کی اپنے بیٹوں کی لاش کے سامنے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق سگے تین بھائیوں کے قتل کے واقعے کے بعد پولیس اور سی آئی اے نے تفتیش کی تو گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔

پولیس کی جانب سے جب اس واقعے کی تفتیش کی گئی تب معلوم ہوا کہ چوتھا بھائی اپنے بھائیوں کے قتل میں ملوث ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم قیس اپنے بھائیوں سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا، اسے روکا ٹوکا جاتا تھا جس سے وہ عاجز آچکا تھا اور جائیداد کا لالچ بھی تھا، ملزم نے اپنے کزن کی پستول سے شادی سے واپس آتے ہوئے تینوں بھائیوں کوقتل کیا۔

تینوں بھائیوں سیدل خان، زرخان اور زرتگ خان کو پیر کی رات گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US