والد ہونا آسان نہیں، اللہ تمہاری بیٹیوں کی حفاظت کرے ۔۔ بیٹیوں کے والد کو موت سے بچانے کے لیے خود شاہد آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

image

بیٹیوں کے والد ہونا آسان نہیں ہوتا ہے، لیکن ان کے چہرے پر آنے والی مسکراہٹ دن بھر کی تھکن کو مٹا دیتی ہے جبکہ پریشانی بھی ختم کر دیتی ہے۔

تاہم بیٹیوں کا ایک والد ہی دوسرے والد کی پریشانی کو بخوبی سمجھ سکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس نوجوان والد کے ساتھ بھی ہوا ہے جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

سوشل میڈیا پر 3 بیٹیوں کے والد عابد خان کراچی کی داؤد انجینئرنگ یونی ورسٹی کا طالب علم اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

پوسٹ شئیر کرتے ہوئے عابد کے کزن کا کہنا تھا کہ عابد ڈینگی میں مبتلا ہوا تھا اور پھر عابد کا دماغ اس حد تک متاثر ہوا کہ اب بات جان پر بن آئی ہے۔

عمران اللہ نے بتایا کہ عابد کی فیملی اب تک ساڑھے 16 لاکھ روپے بھر چکی ہے، تاہم مزید 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم درکار ہے، جو کہ فیملی نہیں بھر پا رہی ہے۔

عمران اللہ کے اس پوسٹ پر پاکستان کے مشہور سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری ٹیم دیے گئے نمبر پر رابطہ کر کے اخراجات میں مدد کرے گی، اللہ پاک عابد کو شفا دے اور ان کی بیٹیوں کی حفاظت کرے۔

شاہد آفریدی کی اس دعا نے کئی صارفین سمیت ان کے مداحوں کو ایک بار پھر ان کا گرویدہ بنا دیا ہے، کیونکہ سچ میں ایک والد ہی دوسری والد کی پریشانیوں کو سمجھ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US