اپنے بچوں کا خیال رکھیں ورنہ ۔۔ تنہائی میں بچے کی خوفناک عورت سے باتیں کرنے کی ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی کئی خوفناک ویڈیوز کو بھی دیکھا گیا ہے جو کہ سب کو خوف میں مبتلا کر دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

اکثر بچے اپنے کمروں میں تنہا ہوتے ہیں، لیکن تنہائی میں وہ کچھ ایسا کر سکتے ہیں جو کہ ان کے لیے بھی خطرناک ہو۔

ایسا ہی کچھ اس ویڈیو میں دیکھا گیا ہے، جس نے والدین کو بھی ڈرا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں ایک صارف ویڈیو بناتا ہوا، چھوٹی بچی کے کمرے میں داخل ہوا، جبکہ بچی اپنے بیڈ پر دیوار کی طرف منہ کر کے بیٹھی تھی، بال کھلے رکھ کر بچی تنہائی میں باتیں کر رہی تھی۔

لیکن جب صارف کمرے میں داخل ہوا تو وہ بچی ایسے چُپ ہوئی جیسے کہ کچھ سانپ سونگ گیا ہو، اسی دوران بچی کے سامنے موجود کوئی غیر معمولی مخلوق سامنے آ گئی، اچانک اس مخلوق نے اپنا چہرا موبائل میں دکھایا، جیسے کہ وہ خود سے دیکھ رہی ہو، اور اپنی موجودگی کا احساس دلا رہی ہو۔

صارف اس خاتون کو دیکھتے ہی آگے کی جانب بڑھا جہاں وہ غیر معمولی مخلوق تھی، لیکن جب سامنے سے دیکھا تو وہاں کچھ بھی نہ تھا، اور جب بچی سے بات کرنے کی کوشش کی تو یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے بچی اپنے ہوش میں ہی نہ ہو۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہے، اور صارفین والدین کو بچوں کی حفاظت اور تنہا نہ چھوڑنے کی تلقین کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US