36 ہزار فٹ کی بلندی پر باپ کا حیران کن سرپرائز، بیٹی کے لیے اسکول ٹرپ یادگار بن گئی

image

بھارتی پائلٹ گردیش سنگھ نے ممبئی سے ناگپور جانے والی پرواز میں اپنی چھوٹی بیٹی کو ایک شاندار سرپرائز دے کر مسافروں کے دل خوش کر دیے۔

روایتی اسکول ٹرپ کے دوران کلاس ششم میں پڑھنے والی بیٹی کو پہلے سے خبر نہیں تھی کہ جہاز اس کے والد اڑا رہے ہیں۔ پائلٹ نے اعلان کرتے ہوئے بیٹی سے مخاطب ہو کر کہا کہ 36 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز اڑ رہا ہے اور آج تمہارے پاپا جہاز اُڑا رہے ہیں۔

اس اعلان پر جہاز میں موجود بچے خوشی سے جھومنے لگے جبکہ دیگر مسافروں کے چہروں پر مسکراہٹ چھا گئی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے اسے باپ اور بیٹی کے رشتے کی خوبصورت مثال قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US