جہاں پاکستان اس وقت دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کی زندگی بہتر بنانے کے لئے مدد مانگ رہا ہے وہیں ہمارے وزراء کے خرچے اگر کسی دوسرے ملک کے حکمران سن لیں تو وہ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیں۔
سماء نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی گاڑی کے صرف ٹائروں کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی بلٹ پروف گاڑی کے ٹائر کی تبدیلی کی گئی تو اس پر 2 کروڑ 34 لاکھ کا خرچہ آیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چوہدری پرویز کی گاڑیوں کے لئے وزارت خزانہ سے 3 کروڑ روپے اضافی بھی مانگے گئے ہیں جو پیٹرول کی مد میں خرچ کیے جائیں گے۔