سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر میں موجود ہیں، اور اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔
تاہم اس ویڈیو کے حوالے سے صارفین کا خیال ہے، کہ عمران خان ہیلی کاپٹر میں دوران سفر یہ نماز ادا کر رہے ہیں۔
لیکن اس ویڈیو کی حقیقت یہ ہے کہ ہاتھ میں تسبیح لیے عمران خان دراصل کانوں کو تو ہاتھ لگا رہے تھے تاہم وہ نماز ادا کرنے کے لیے تکبیر نہیں پڑھ رہے تھے، دوسری جانب گھٹنوں پر بھی ہاتھ رکھے جو یوں معلوم ہوا کہ شاید عمران خان سجدہ یا رکوع کر رہے ہیں۔
لیکن اگر ویڈیو کو غور سے دیکھا جائے تو عمران خان نے اپنی ہتھیلی جس میں تسبیح تھی، بازو کی طرف کر لی، جو اس بات کا ثبوت ہے، کہ وہ نماز ادا نہیں کر رہے تھے، تاہم ویڈیو کے دو حصوں کو ایک ساتھ جوڑا گیا ہے، جو عین ممکن ہے، پہلے حصے میں نماز ادا کر رہے ہوں، لیکن اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔