روسی بیوی غصے میں رشین زبان بولتی ہے.. پاکستانی نوجوان روسی لڑکی کو کیسے بیاہ لایا؟ دلچسپ کہانی

image

"جب ان کو غصہ آتا ہے یہ روسی زبان میں کچھ بھی کہتی ہیں میں سن لیتا ہوں"

یہ کہنا ہے پنجاب سے تعلق رکھنے والے فیصل کا جو یورپ گئے تو وہاں سے یورپی دلہنیا ہی بیاہ کر لے آئے۔ ان کی روسی حسینہ سے شادی کیسے ہوئی چلیں آپ کو بتاتے ہیں۔

فیصل کی بیگم کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے شوہر کا گانا سنا تھا۔ تب ایسا محسوس ہوا کہ یہ تو فلموں میں ہوتا ہے۔ بھلا کسی عام انسان کی آواز اتنی خوبصورت کیسے ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد فیصل کہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ نے انھیں انسٹاگرام پر میسج بھیجا جسے پڑھنے کے لئے انھوں نے گوگل ٹرانسلیٹر کا سہارا لیا۔ وہ دونوں گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے گھنٹوں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے۔

فیصل نے بتایا کہ ان کی والدہ سے بہت اچھی دوستی ہے جب انھیں بتایا کہ وہ روسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو ان کو لگا کہ شاید یہ لڑکی کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھتی ہو لیکن یہ جان کر انھیں بے حد خوشی ہوئی کہ ان کے بیٹے کی پسند ایک مسلمان لڑکی تھی۔

اب فیصل کی اہلیہ کہتی ہیں کہ انھیں پاکستان میں رہنا اچھا لگتا ہے۔ شوہر کی محبت میں وہ اردو بولنی سیکھ گئی ہیں۔ کھانے میں انھیں بریانی، لڈو اور برفی بہت مزیدار لگے البتہ پاکستانی کپڑوں میں انھیں بہت گرمی لگتی ہے کیونکہ ایسے کپڑے پہننا ان کی عادت میں شامل نہیں ہے۔ لیکن فیصل کہتے ہیں اگر ایسے کپڑے نہیں پہنو گی تو میں کافی بنا کر نہیں دوں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US