میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟ دیکھیے

image

جادو انسان کی زندگی کس طرح تباہ کر دیتا ہے، یہ بات پاکستانی بخوبی جانتے ہیں، کیونکہ ہمارے معاشرے میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں، جو کہ اس قسم کا کام کرتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک مختلف پہلو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون جادوگرنی کی ویڈیو کافی وائرل ہے جو کہ غیر ملکی خاتون جادوگرنی جادو کے اثرات کے حوالے سے بات کر رہی تھی۔

پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کے لیے مشکل بڑھ جاتی ہے، جب ایک شخص جس پر جادو کیا جانا ہو، اس کا ایمان مضبوط ہو؟ اس پر جادوگرنی کا کہنا تھا کہ جن کا ایمان سخت ہو، انہیں کافی مشکل سے اثر ہوتا ہے، جیسے کہ مسلمان روزانہ نماز پڑھتے ہیں، دعا مانگتے ہیں، مسلمان ایک ایسے حصار میں ہوتے ہیں، جو کہ انہیں محفوظ بنائے ہوئے ہوتا ہے۔

جبکہ اس کے مقابلے میں اگر ایک شخص ہفتوں یا مہینوں میں مذہب مقام پر آ رہا ہے، تو اس پر باآسانی جادو کا اثر ہو سکتا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ دوبارہ کوشش کرتی ہیں، کہ کسی طرح حفاظتی حصار کا شکار اس شخص پر جادو کیا جا سکے؟ اس پر خاتون کا کہنا تھا کہ میں کوشش کرتی ہوں، میں دیہان ہی نہیں دے پاتی ہوںِ چونکہ آنکھیں بند کر کے اس شخص کو دیکھنا پڑتا ہے، لیکن میں اس شخص کی تصویر ذہن میں لا ہی نہیں پاتی، جو ایمان افروز ہوتا ہے۔ ان کی حفاظت کرنے والی چیز مجھے باہر دکھیل دیتی ہے۔

یہ تو ایک جادوگرنی کی بات تھی تاہم آج کل پاکستان میں جادو کافی حد تک عام ہو رہا ہے، خوفناک عمل کے ذریعے دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے اکثر خود بھی اس کا شکار ہو جاتے ہیں، کیونکہ اگر جادو الٹا ہو جائے تو جان بھی جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US