بس 1 ہفتے میں آپ کے پاس آجاؤں گا، رونا نہیں ۔۔ شہید ہونے سے 3 دن قبل میجر منیب کی بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے آخری ویڈیو

image

گذشتہ ہفتے کوئٹہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کے دو بیٹے اپنے والد سے ملنے کے لئے بیتاب تھے۔ انہوں نے شہید ہونے سے 3 دن قبل اپنے بچوں سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا میں اگلے ہفتے اپ کے پاس آؤں گا لیکن آپ رونا نہیں ۔۔ انہیں کیا معلوم تھا کہ بابا شہید ہو کر گھر لوٹیں گے اور رونا نہیں بس ان کو دفناتے ہوئے ہر آنکھ عشکبار ہوگی ۔۔

میجر محمد منیب افضل جن کی عمر 30 سال تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں محنت اور کامیابی سے میجر بننے تک کا سفر طے کیا۔ ان کی اپنے بیٹے کے ساتھ آخری ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں:

ویڈیو میں بیٹا اپنے والد سے کہہ رہا ہے بابا اپ جلدی سے آجائیں میں آپ کے لئے خود آلو کا پراٹھا بناؤں گا، جس پر میجر منیب کہتے ہیں ٹھیک ہے ہم مل کر کھائیں گے۔ پیزا بھی کھائیں گے آپ کو آپ کی پسندیدہ جگہ پر بھی لے کر جاؤں گا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US