سابق صدر آصف علی زرداری ان دنوں علالت کے باعث دبئی میں زیر علاج ہیں، تاہم ان کی شخصیت اور ان کی زندگی کے بارے میں پاکستانی بہت کچھ جانتے ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سابق صدر کی والدہ کے بارے میں بتائیں گے۔
آصف علی زرداری کا شمار پاکستان کے ان چند مشہور اور مقبول سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر ایک پاکستانی کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
چاہے عدم اعتماد کی تحریک ہو یا پھر الیکشن کی سیاست، آصف علی زرداری نے حریفوں کو حیران کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
دی نمل نامی ویب سائٹ پر آصف علی زرداری سے متعلق دلچسپ معلومات شئیر کی گئی تھی، ویب سائٹ کے مطابق آصف علی زرداری کی والدہ بلقیس سلطانہ زرداری تھیں جن کا 2002 میں انتقال ہو گیا تھا، جبکہ ان کی دوسری والدہ ڈاکٹر زرین آراء تھیں، جن کا 2022 میں انتقال ہوا۔
آصف علی زرداری کی دوسری والدہ ایک پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے آصف علی زرداری کو بھی خوب لاڈ و پیار سے پالا، اگرچہ آصف علی زرداری سوتیلے بیٹے ہیں، تاہم اس کے باوجود ڈاکٹر زرین آراء نے آصف کو اپنے دل کے قریب رکھا۔
دوسری والدہ کی موت پر بھی آصف علی زرداری اس حد تک ٹوٹ گئے تھے کہ خاموشی اختیار کر لی تھی۔ ظاہر ہے سوتیلی والدہ نے بھی جب بیٹے کو سگی ماں کی طرح پیار دیا، تو بچھڑنے کا دکھ تو ہوتا ہے۔
یہ بات بھی کم لوگ جانتے ہیں کہ ڈاکٹر زرین آراء کا تعلق میڈیا گھرانے سے تھا، وہ معروف براڈکاسٹر اور ڈی گی ریڈیو زیڈ اے بخاری کی بیٹی تھیں۔