نہار منہ چند دانے انگور کے کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ عام پھل کے خاص فائدے جنھیں جان کر سب ہی اسے کھانا چاہیں

image

آج کل بازار میں سبز، میٹھے اور رسیلے انگوروں کی بہار ہے۔ انگور کی سب سے بڑی خوبی تو یہ ہے کہ یہ پھل جھنجھٹ سے بالکل پاک ہوتا ہے۔ صرف دھو اور کھا لو۔ نہ ہی چھلکے اتارنے کی محنت اور نہ ہی بیج پھینکنے کا تردد۔ البتہ اس پھل کے فائدے بھی بے شمار ہیں۔ آج ہم آپ کو لذیذ انگور کے فائدوں سے آگاہ کریں گے۔

غذائی اہمیت

انگور میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، کیلشیم، وٹامن بی 6 اور وٹامن سی کے علاوہ گڈ کاربز اور سوڈیم بھی موجود ہوتا ہے۔

نہار منہ انگور کے چند دانے ضرور کھائیں

نہار منہ چند دانے انگور کے کھانے سے ان لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے جو دائمی قبض میں مبتلا رہتے ہیں۔ انگور میں فائبر اور پانی کی موجودگی آنتوں کی صفائی کرتی ہے اور قبض کو فوری طور پر ختم کرتی ہے۔

خون بناتا ہے اور جسم میں خون کے لوتھڑے بننے نہیں دیتا

انگور کی تمام اقسام ہی دل کے امراض کے لئے مفید ہیں۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ یہ نسوں میں خون جمنے نہیں دیتا،کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور آئرن کی موجودگی نیا خون بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہڈیوں کے لئے بہترین

وٹامن کے اور کیلشیم کی وجہ سے انگور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ میگنیشیم اور پوٹاشیم بوسیدہ ہڈیوں کو بھی طاقت بخشتے ہیں۔

دماغی بیماریوں میں فائدہ مند

انگور میں ریزویریٹرول نامی عنصر پایا جاتا ہے جو بہترین اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔ اس سے دماغ سے ڈپریشن اور تناؤ کی کیفیت ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ الزائمر اور پارکنسن جیسی بیماریاں جن میں ذہنی تناؤ بڑی وجہ ہوتا ہے انگور کھانے سے ان میں کمی آسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US