سوشل میڈیا پر ایسی کئی جذباتی ویڈیوز موجود ہیں، جس میں خونی رشتے اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ایک ایسی ہی خوش قسمت ماں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں ماں کو ایک ایسے مقام پر بٹھایا گیا تھا، جہاں زیادہ چہل قدمی نہیں تھی۔
لیکن ماں اس وقت حیران رہ گئی اور ان بچوں کو تکتی رہی جو اسی سنسان جگہ ہے گزرے جہاں خاتون بیٹھی تھیں، کیونکہ ان بچوں کی شرٹس پر خاتون کی تصویر چسپا تھی۔
اس کے بعد ایک شخص کتب ڈیسک پر رکھنے آیا تو خاتون حیران رہ گئیں کیونکہ ان کتب پر خاتون ہی کی تصویر موجود تھی۔
پھر ایک بچہ آ کر خاتون کے پاس بیٹھتا ہے، تو اس کے بیگ پر بھی خاتون اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ جس کے بعد خاتون کی آنکھوں سے بھی آنسو آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
تاہم ایک اسکرین بعدازاں کھلتی ہے، جس میں اس کا بیٹا اسے تک رہا ہوتا ہے، تو سمجھ جاتی ہے کہ یہ بیٹے نے ہی کیا ہے۔
جس کے بعد ماں بیٹے کی جانب بڑھ رہی ہوتی ہے، سینے پر ہاتھ رکھے خاتون کی آنکھوں میں آنسو تھے، کیونکہ خاتون اس قسم کا سرپرائز سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ بیٹے کے اس منفرد خراج تحسین نے سوشل میڈیا پر صارفین کو بھی جذباتی کر دیا تھا۔