آج کی جدید دنیا میں جتنا کوئی غلط کام کر کے اسے چھپانا مشکل ہے وہیں لوگوں نے معصوم افراد کو دھوکا دینے کے نئے نئے طریقے بھی ڈھونڈ لئے ہیں۔ ایسا واقعہ پیش آیا جاپانی خاتون کے ساتھ جن سے ایک خلا باز نے شادی کا جھوٹا وعدہ کر کے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔
کتنے روپے ہتھیائے؟
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھوکے باز شخص نے خود کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کام کرنے والا روسی خلائی باز ظاہر کیا اور شادی کے بہانے 44 لاکھ ین جو کہ تقریباً 65 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں، ہتھیا لئے۔
سوشل میڈیا پر دھوکا
خاتون کی ملزم سے انسٹاگرام پر اس برس جون کے مہینے میں ہی دوستی ہوئی تھی جبکہ ملزم نے پروفائل میں صرف خلا کی تصاویر لگائی تھیں تاکہ لڑکی کو دھوکہ دینے میں آسانی ہو۔ کچھ عرصے کی دوستی کے بعد ملزم نے لڑکی کو شادی کے لئے ہروپوز بھی کیا اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا کہ اسے شادی کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے جس کے بعد خاتون نے اسے آن لائن لاکھوں کی رقم بھیج دی۔
پیسے لوٹنے کی وجہ
کیس کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ خلا باز نے پیسے لینے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ وہ خلا میں موجود ہے اور زمین پر واپس آنے کے لئے اسے راکٹ خریدنا ہوگا جس کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ہی وہ زمین پر واپس آسکے گا اور جاپان آکر لڑکی سے شادی کرے گا۔