چور بازار تو ہر شہر میں ہوتے ہیں جہاں سے چوری شدہ یا سستی اشیاء خریدنے کے لئے لوگ جاتے بھی ہیں۔ ایسے ہی ارادے سے ایک نوجوان چور بازار میں موبائل کی دکان گیا اور ایک موبائل پسند کر کے اس کی قیمت پوچھنے لگا۔ جب کہ غور سے دیکھنے پر اسے احساس ہوا کہ یہ تو اس کا اپنا فون ہے۔ اس کے بعد اس کا ردعمل کیا تھا؟ دیکھیں ویڈیو میں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان، رنگین چشمہ پہنے دکان دار سے موبائل کی قیمت پوچھتا ہے۔ دکان دار اسے 20 ہزار قیمت بتاتا ہے۔ موبائل ہاتھ میں لینے پر نوجوان کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ تو اس کا ہی پرانا چوری ہوا موبائل ہے۔ وہ کہتا ہے کہ یہ تو میرا موبائل ہے۔ جس کے جواب میں دکان دار ہنستے ہوئے کہتا ہے "جی صاحب آپ کا ہی ہے"
دکان دار کی بات سن کر گاہک کے چہرے کا رنگ ہی بدل جاتا ہے اور وہ سر جھکا کر مایوس سا ہوجاتا ہے۔