یا اللہ یہ عمرہ ارشد کے نام کا ہے ۔۔ نماز جنازہ کے دوران پاکستانی خانہ کعبہ میں ارشد کا عمرہ کرتا رہا، دیکھیے

image

شہید ارشد شریف سے اپنی محبت کا والہانہ انداز ان کے مداح دلچسپ انداز سے کر رہے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے مداح کے بارے میں بتائیں گے جس نے سب کو جذباتی کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے مداح کی ویڈیو وائرل ہے جس نے اپنے اسٹار شہید ارشد شریف کے لیے عمرہ کر لیا ہے۔

خانہ کعبہ میں طواف کے دوران اس مداح نے نہ صرف ارشد کے نام کا عمرہ کیا بلکہ کہنا تھا کہ آج 27 اکتوبر 2022 ہے، آج کا عمرہ ارشد شریف صاحب کی طرف سے، سعودی عرب میں 10 بج کر 10 منٹ جبکہ پاکستان میں دوپہر کے 12 بج کر 10 منٹ ہو رہے ہیں۔

شہری کا اپنی دعا میں کہنا تھا کہ یا اللہ باب کعبہ اور مقام ابراہیمی کے درمیان کھڑا ہوں۔ یہاں کھڑے ہو کر یہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاکستان کے لیے آسانیاں پیدا کر، جو پاکستان کے لیے کمزوریاں پیدا کرنا چاہتا ہے، اسے ہدایات دے، ورنہ تباہ و برباد کر دے۔

یا اللہ ہر وہ شخص جس نے ارشد کے قتل میں جو بھی کردار ادا کیا، اسے تباہ و برباد کردے، ارشد شریف کی مغفرت فرما اور ان کے درجات بلند فرما۔دوسری شہری نے پاکستان کے لیے بھی دعائیں کی اور عوام کا ملک کی ترقی میں کردار سے متعلق بھی دعا کی۔

اس جذباتی ویڈیو نے سب کو اشکبار کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US