والدین کا حافظ قرآن بیٹا زندگی کی بازی ہار گیا ۔۔ غلطی سے پستول چلنے سے انتقال کرنے والے نوجوان کے ساتھ کیا ہوا تھا کہ اب وہ دنیا میں نہیں

image

زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں ہوتا اللہ کی طرف کی کب بلاوا آجائے ہمیں علم نہیں۔ ایک معصوم بچہ جو سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جو جنرل اسٹور گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کو اردو بازار کے علاقے کا رہائشی معیز نامی لڑکا جنرل اسٹور پر آ کر بیٹھا اور دکاندار کا رکھا ہوا پستول اٹھا کر دیکھنے لگا۔ پھر اسی دوران اچانک پستول چلی اور گولی دکان پر خریداری کے لیے آنے والے حافظ صمد کے سر میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

گولی لگنے کے فوری بعد صمد کو جناح اسپتال لے جایا گیا تھا۔ صمد 18 روز سے اسپتال میں زیر علاج رہا مگر آج جان کی بازی ہار گیا۔ صمد کے اہلخانہ اس وقت غم سے نڈھال ہیں۔

پولیس نےملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق معیز کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا تھا لیکن اہلِ خانہ کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج نہ کرانے پر معیز کو چھوڑنا پڑا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US