مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق تو ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو جذباتی بھی کر جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ارشد شریف:
سینئر صحافی اور تحقیقات صحافت میں اپنا ایک خاص مقام بنانے والے ارشد شریف شہید گزشتہ ماہ کینیا میں شہید کر دیے گئے تھے۔ تاہم ان کی شہادت کی خبر نے پاکستانیوں کو توڑ کر رکھ دیا تھا۔
ارشد ایک ایسا محب وطن شخص تھا، جس نے ملک کی خاطر اپنی فیملی اور اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی۔ ارشد کی قبر اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں موجود ہے، جہاں وہ سپرد خاک ہیں۔ ان کی قبر ویسے تو پاکستانیوں نے بھی دیکھی تاہم ارشد کی قبر ہر دوسرے روز تازہ پھول اور ان کے چاہنے والے فاتحہ خوانی کے لیے موجود ہوتے ہیں۔
جنید جمشید:
مشہور سابق گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید کا شمار پاکستان کے صف اول کے مشہور نعت خواں میں ہوتا تھا۔
لیکن ان کی جہاز حادثے میں رحلت نے سب کو افسردہ کر دیا تھا، ان کے حادثے نے جہاں سب کو حیران کیا وہیں، ان کی نعتوں نے ایک بار پھر سب کے دل نرم کر دیے تھے۔
جنید جمشید کی قبر دارالعلوم کراچی میں موجود ہے، جہاں کئی عظیم مذہبی شخصیات کی قبریں موجود ہیں۔
ایوب خان:
سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کا شمار بھی پاکستان کے اہم لیڈرز میں ہوتا تھا، جبکہ ایوب خان عالمی طور پر پاکستان کی اہم شخصیت کے طور پر سامنے آئے۔
ایوب خان 1974 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 67 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے، تاہم ان کی قبر ہری پور میں موجود ریحانہ گاؤں میں ہے۔
ایوب خان کو ان کی والدہ کے قدموں میں دفن کیا گیا تھا، جہاں آج بھی ان کی قبر موجود ہے اور چاہنے والے آ کر ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔
نعت خواں یوسف میمن:
نعت خواں یوسف میمن نے پاکستانیوں کے دل میں اس وقت جگہ بنائی، جب ان کی احساسات اور جذبات سے بھری نعتیں ناظرین کے دلوں کو چھونے لگیں۔
بامعنی نعتیں جب ناظرین سنتے تو آنکھیں بند کر کے انہی لمحات کا سوچتے تھے۔ یوسف میمن بھی انہی خوش قسمت افراد میں شامل ہیں، جن کی آخری آرامگاہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں موجود ہے۔