تیرا بھائی بدلہ لے گا ۔۔۔ مومن نے بھارتی مداح کو کیسے رُلا دیا تھا؟ دیکھیے مومن کی دلچسپ ویڈیوز

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستان اور ورلڈ کپ دونوں کی چرچہ میں ہیں، ایسے میں میمر اور اداکار مومن ثاقب بھی پاکستانی کی ہار اور جیت کے حوالے سے مختلف ویڈیوز بناتے دکھائی دیے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مومن ثاقب کی میچ سے پہلے پُر جوش ویڈیو نے سب کی خوب توجہ حاصل کی تھی، جس میں مومن اپنے دوست سے مخاطب تھے جس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنی تھی۔

ویڈیو میں مومن کاکہنا تھا کہ بابر نے کل میچ اکیلے ہی جیت لینے ہے، ساتھ ہی مومن نے اپنے دوست آریان کو بلایا اور بتایا کہ ویرات کا، سوریا کا، روہت کا سب کا بدلہ لے گا رے تیرا بابر۔ ملکہ الزبتھ آج زندہ ہوتیں تو اپنی ٹیم کو فائنل میں دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہے۔

ساتھ ہی الیکس بٹلر کو بھی مخاطب کر دیا اور کہا تم نے جو 10 وکٹوں سے بھارتی ٹیم کو شکست دی ہے، تمہیں ہم چھوڑیں گے نہیں۔

لیکن جب پاکستان یہ میچ ہار گیا اور انگلینڈ فائنل جیت گیا تو مومن سے بھی رہا نہ گیا اور اشکبار ہو گئے۔

ہارنے کے بعد مومن کی آنکھوں میں آنسو تھے اور دوست دلاسا دے رہا تھا۔ مومن سے کہہ رہا تھا کہ مومن کوئی بات نہیں انگلینڈ بھی اپنا ہی ملک ہے، جس پر مومن نے جھٹ کہا کہ نہیں، ملک تو صرف اپنا پاکستان ہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US