پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے متوقع

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا انتظار ہے۔

اگر مجوزہ اضافہ منظور کر لیا گیا تو ملک بھر میں پٹرول نئی قیمت پر فروخت ہوگا جس کا اطلاق فوری طور پر تمام پیٹرول پمپس پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سفارشات اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US