سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے لیے بڑا اقدام، ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا متعارف

image

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا، جس کے تحت زائرین ایک ہی ویزے پر سال بھر میں متعدد مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے۔

نئے ویزا نظام کے مطابق ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے 365 دن تک مؤثر رہے گا، جبکہ اس مدت کے دوران زائرین مجموعی طور پر 90 روز تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق اس سہولت کا مقصد عمرہ زائرین کے لیے سفری عمل کو آسان بنانا اور انہیں ایک ہی ویزے پر بار بار آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

تاہم واضح کیا گیا ہے کہ اس ملٹی پل انٹری ویزے کے ذریعے حج سیزن کے دوران سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور حج کے لیے متعلقہ ضوابط اور الگ ویزا پالیسی بدستور نافذ العمل رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US