سوشل میڈیا پر محنت کش اور ایماندار لوگوں سے متعلق ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، ساتھ ہی دوسروں کے لیے مشعل راہ بھی ہوتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی کسان کی بیٹی کی ویڈیو وائرل ہے جو کہ اب جج بن چکی ہیں۔ بھارتی پنجاب کے شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی اس لیے سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے، کیونکہ یہ ایک کسان کی بیٹی ہے اور اپنے بل بوتے پر سرکاری جج بن کر ابھری ہیں۔
ھرجوت کور کا تعلق ایسےگھرانے سے ہے جہاں کھیتی باڑی اور زمینی معاملات ہی دیکھے جاتے تھے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایک کسان کی بیٹی اتنی بڑی افسر بن سکے گی۔
ہرجوت بتاتی ہیں کہ میں 13 سے 14 گھنٹے پڑھائی کرتی تھی، پہلی بار امتحانات میں فیل ہوئی مگر ہمت نہ ہاری اور دوسری پھر امتحانات دیے اور پاس ہوئی۔
ھرجوت اب ایک جج بن چکی ہیں، آنکھوں میں آنسو، اپنی محنت کا پھل ملنے کی خوش اور والدین اور بہنوں کی سپورٹ نے ھرجوت کو جذباتی کر دیا تھا۔
ھرجوت کے والدین بھی بیٹی کی کامیابی پر پھولے نہیں سما رہے ہیں، گاؤں والے بھی بچی کی کامیابی پر خوش ہیں، والد بتاتے ہیں کہ میری بیٹی نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ میری بیٹی نے میرا نام روشن کیا۔
ھرجوت نے جج بن کر سب سے پہلے ہر اُس شخص کو سپورٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جو کمزور ہے اور مجبوریوں کے بوجھ میں دباؤ ہے، وہ مجبوروں کا بدلہ لینے کا اعادہ رکھتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ہرجوت کی دیکھا دیکھی اب اس کے گاؤں کی دیگر لڑکیاں بھی افسر بننے کا ارادہ رکھتی تھیں۔