3 بھائی ٹرک کی زد میں آگئے ۔۔ اسکول جاتے وقت تین طالبعلم بھائی خوفناک حادثے کا شکار، تینوں کس حال میں ہیں؟

image

کراچی میں آئے روز ٹریفک حادثات نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں اموات دیکھنے میں آتی ہیں۔ حادثے کا سب سے زیادہ شکار موٹر سائیکل سوار ہوتے ہیں کیونکہ وہ آگے نکلنے میں بہت جلدی کرتے ہیں اور نتیجہ نقصان کی صورت میں نکلتا ہے۔

کراچی سے ایک اور نقصان سامنے آیا ہے جب تین بھائی موٹر سائیکل پر اسکول جانے کے لیے نکلے تو ڈمپر نے کچل ڈالا اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بابا موڑ کے قریب پیش آیا، تینوں بھائی گھر سے موٹر سائیکل پر اسکول جارہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا جس سے تینوں طالب علم شدید زخمی ہوئے۔

حادثے کے فوراًبعد تینوں طالب علموں کو عباسی شہید اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک طالب علم کی موت کی تصدیق کی جب کہ دو بھائی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

زخمی بھائیوں کے نام 15 سالہ اظہر اصغر اور 12 سالہ عثمان اصغر بتائے گئے ہیں جبکہ 12 سالہ عمر اصغر حادثے میں انتقال کر گیا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے مزید یہ کہنا ہے کہ ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے اور ڈمپرکو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US