امی نیند کی حالت میں ہی انتقال کر گئیں ۔۔ اچانک ان کے پیارے انتقال کر گئے، مشہور شخصیات کے تکلیف دہ لمحات

image

ماں سمیت خونی رشتے اس لیے بھی قریبی سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ ایک اچھا وقت بیت جاتا ہے، مشہور ہو یا پھر غیر معروف، سب ہی کے قریب ہوتی ہیں۔ مشہور شخصیات بھی اپنی والدہ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور شخصیات اور ان کی والدہ کی محبت کے بارے میں بتائیں گے۔

سعد قریشی:

نئے اداکار سعد قریشی کی والدہ بھی گزشتہ سال انتقال کر گئی تھیں۔ اپنی دلچسپ اداکاری کی بدولت سب کی توجہ حاصل کرنے والے اداکار ہیں۔

لیکن سعد اس لیے تکلیف میں مبتلا تھے کیونکہ ان کی والدہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی تھیں، والدہ کو تکلیف میں دیکھ کر سعد بھی بے جان ہو گئے تھے، ظاہر ہے اپنی والدہ کو اس طرح تکلیف میں دیکھ کر کوئی بھی بیٹا بے سکون ہو جائے گا۔

سعد بھی والدہ کی رحلت پر اشکبار تو تھے ہی تاہم گھر کو سنبھالنے کی وجہ سے ہمت نہیں ہاری اور سب کو سنبھالا۔

صباء قمر:

اداکارہ صباء قمر کے بڑے بھائی رواں ہفتے جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ بھائی کے انتقال نے جہاں صباء قمر کو توڑ کر رکھ دیا تھا وہیں ان کے چاہنے والے بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کے قریبی کی موت پر غمزدہ ہو گئے تھے۔

کیونکہ صباء قمر اور ان کے بھائی کا آپس میں ایک اچھا وقت بیتا ہے، بچپن سے لے کر جوانی تک دونوں نے کئی ایسے خوشگوار لمحات بتائے تھے، جس نے دونوں کو خوش کر دیا، جبکہ مشکل حالات میں بھی بھائی بہن نے ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا۔

ثناء فخر:

ثناء فخر کا شمار بھی باصلاحیت اور بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ تاہم ثناء کے مداح اُس وقت افسردہ ہو گئے جب انہوں نے اپنی والدہ کی رحلت کی خبر شئیر کی۔

ان کے الفاظ صارفین کو افسردہ کر رہے تھے، ثناء نے لکھا کہ وہ اپنی والدہ کو اب مزید نہیں دیکھ سکیں گی کیونکہ وہ یہ دنیا چھوڑ کر جاچکی ہیں۔

شگفتہ اعجاز:

شگفتہ اعجاز کا شمار پاکستان کی سینئر اور معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جبکہ ناظرین، صارفین اور مداح اداکارہ اور ان کی والدہ کے درمیان پیار اور محبت کو بے حد پسند کرتے تھے۔

اداکارہ جب کبھی اپنی والدہ کے ساتھ بتائے خوشگوار لمحات کو یاد کرتی ہیں تو اشکبار ہو جاتی ہیں۔ والدہ کو اپنے ہاتھوں سے کھانا جب کبھی کھلاتی تو شگفتہ کو وہ لمحات سب سے عزیز لگتے تھے، یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹی بھی اپنی نانی کو بھی کھانا کھلایا۔

بومن ایرانی:

مشہور اداکار بومن ایرانی کی والدہ کا گزشتہ برس انتقال ہو گیا تھا۔ اس خبر کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا تھا۔

اداکار کی والدہ کی عمر 94 برس تھی، تاہم وہ نیند کے دوران ہی اس دنیا کو خیر باد کہہ گئی تھیں، آخری بار اپنے بیٹے سے الوداع بھی نہیں لے سکیں۔ بومن نے والدہ کو اٹھانے کی بھی کوشش کی تاہم اس خبر نے انہیں توڑ دیا جب پتہ چلا کہ اب والدہ نہیں رہیں۔

بومن ایرانی اس لیے بھی افسردہ تھے کہ وہ اپنی والدہ سے بے انتہا قریب تھے، روزانہ والدہ کے ساتھ وقت بتانے والے اب والدہ کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US