کہتے ہیں اصل سے زیادہ سود پیارا ہوتا ہے۔ اس محاورے کا استعمال پیسوں کے لئے نہیں بلکہ پوتا پوتی اور نواسے نواسی جیسے خوبصورت رشتوں کے لئے ہوتا ہے۔ ان رشتوں میں پیار محبت ہوتی ہے اور نوک جھونک بھی۔ دیکھیے اس پوتے نے دادی سے ہونے والی شرورتی نوک جھونک کی ویڈیو بھی بنا ڈالی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوتا بڑے لاڈ سے وال کرتا ہے کہ دادی، بھائی اور بہن کے لئے تو دعا مانگی تھی اس لئے وہ پیدا ہوئے لیکن میں کیوں پیدا ہوا تھا؟ دادی سنجیدگی سے کہتی ہیں کہ بیٹا تو غلطی سے پیدا ہوا تھا۔ پوتا اس بات پر کہتا کہ دادی آپ تو میری بے عزتی کررہی ہیں تو دادی کہتی ہیں کہ بیٹا تیری پہلے بھی کون سی عزت تھی۔
یہ مزاحیہ ویڈیو اگرچہ تھوڑی پرانی ہے مگر سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہی ہے۔ سواگ دادی کے نام سے ان پوتے اور دادی کا اپنا یوٹیوب چینل بھی موجود ہے جو دیکھنے والوں میں کافی مقبول ہے۔