107 سالہ ماں کا 84 سالہ بیٹی کے لیے پیار ۔۔ بزرگ ماں اور بزرگ بیٹی کا ایسا پیار، جس نے سب کو جذباتی کر دیا، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی جذباتی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں بزرگ خاتون ایک اور بزرگ خاتون کو کچھ دے رہی ہیں۔

رہن سہن اور شکل و صورت سے چینی معلوم ہونے والی یہ خواتین اپنی عمر کے آخری حصے میں ہیں، لیکن دیکھنے والوں کو اُس وقت حیرت ہوئی جب معلوم ہوا کہ ان دونوں خواتین کے درمیان ماں بیٹی کا رشتہ ہے۔

107 سالہ ماں اپنی 84 سالہ بیٹی سے محبت کا اظہار کر رہی ہے، اسی محبت کے اظہار کے طور پر ماں بیٹی کو ٹافی دے رہی ہے۔

اگرچہ بیٹی کی بزرگ ہی ہے، تاہم ماں کے مقابلے میں قدر کم ہے۔ جس کا اندازہ بیٹی کی مسکراہٹ اور خوشی سے لگایا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US