ظالم اولادیں ماں باپ کو گھر سے نکال دیتی ہیں ۔۔ جے ڈی سی کا بے گھر بوڑھے والدین کے لیے بنایا گیا گھر کیسا ہے؟ دیکھئے

image

ظالم اولادیں جو اپنے والدین کو گھروں سے باہر نکال دیتی ہیں ان کو اللہ اکیلا نہیں چھوڑتا بلکہ اپنے نیک بندوں کے ذریعے ان کی مدد کرتا ہے۔ ایسے بے سہارا اور بے یار و مددگار افراد کے لیے فلاحی ادارے دن رات کام کر رہے ہیں جن کی تعریف وہ حقدار ہیں۔

جے ڈی سی بھی انہی این جی او میں سے ایک ہے جنہوں نے غریب ، یتیم و بے سہارا افراد کو سنبھالنے کا ذمہ اٹھایا ہے۔ اس فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر عباس ہیں جن کی غریب افراد کے لیے اتنی کاوشیں ہیں کہ لوگ ان کے پاس مدد کو پہنچ جاتے ہیں۔

حال ہی میں ظفرعباد کی جانب سے ان لوگوں کے لیے اولڈ ایج ہوم قائم کیا گیا ہے جنہیں گھر سے باہر نکال دیا جاتا ہے اور تنہا سڑک پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ یہ JDC کا دوسرا اولڈ ایج ہوم جوکافی عرصہ پہلے بنایا گیا گیا تھا۔

نئے اولڈ ایج ہوم کا نام جے ڈی سی گلستان فاطمہ بزرگوں کا اپنا گھر کے نام سے منسوب ہے۔ ظفر عباس نے اپنے ویلاگ میں اولڈ ایج ہوم کا تفصیلی معائنہ کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا افتتاح گورنر صاحب آج کریں گے۔ اولڈ ایج ہوم کے باہر خوبصورت کا باغیچہ بنایا گیا ہے جہاں باقاعدہ ناریل کے درخت نصب کروائے گئے ہیں۔

مرکزی دروازے سے اندر داخل ہوتے وقت سب سے پہلے ٹی وی لاؤنج بنایا گیا ہے۔ ٹی وی لاؤنج میں نیلے رنگ کے صوفے لگائے گئے ہیں اور خوبصورت فانوس بھی نصب کیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اولڈ ایج ہوم میں دو دروازے والا فریج ، اوپر جانے کے لیے لفٹ کا انظام ، کچن اور وہاں اعلیٰ قسم کے معیاری کچن آئٹمز موجود ہیں۔ ظفر عباس کا کہنا تھا کہ یہ سب ہم نے مل کر کام کیا ہے تاکہ یہاں بزرگوں کو کسی قسم کی کوئی کمی پیش نہ ہو اور آرام و سکون کے ساتھ یہاں رہ سکیں۔

اولڈ ایج ہوم کے ہر کمرے کے اندر 2 بستر رکھے گئے ہیں اور وہاں علیحدہ سے کرسی بھی رکھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بزرگوں کے لیے جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔

بزرگ مرد و خواتین کے لیے الگ الگ فلور قائم کیے گئے ہیں۔ مزید اولڈ ایج ہوم میں کیا کچھ رکھا گیا ہے دیکھیں نیچے دی گئی ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US