کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سندھ حکومت کی جانب سے نئی بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے، تاہم اب کچھ ایسی خبریں آ رہی ہیں جس نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں کہنا تھا کہ لاڑکانہ شہر میں تعمیر شدہ روڈ پر نئی بس سروس کی لال بس گڑھے میں گر گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لال بس سڑک پر ہونے والے شگاف میں اچانک گرتی چلی جا رہی ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ پوری بس ہی شگاف کے اندر چلی جاتی ہے۔
شہریوں کی چیخ و پکار اور خوف و ہراس میں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارف کا دعویٰ ہےکہ یہ ویڈیو لاڑکانہ کی ہے جہاں نئی بس سروس شگاف میں گری۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو 2018 کی ہے، جہاں ملتان میں میٹرو بس سروس کی بس گڑھے میں گر گئی تھی۔ تاہم اب ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے۔