جب اپنے ہی ولیمے کی روٹی دانتوں میں پھنس جائے۔۔ لہنگا پہن کر دولہا کے دانتوں کا علاج کرتی دلہن! دلچسپ تصاویر وائرل

image

ڈاکٹر بننا ہر لڑکی یا لڑکے کا خواب ہوتا ہے لیکن اس خواب کی تعبیر اپنی شادی کے دن بھی ہوری کرنی پڑے گی یہ شاید ہی کوئی سوچتا ہو۔ حال ہی میں سوشل میڈیا ہر ایسے جوڑے کی تصاویر گردش کررہی ہیں جس میں ایک شخص سوٹ بوٹ پہنے مریضوں کی کرسی پر لیٹا ہوا ہے جبکہ ایک لڑکی دلہن بنی، زرق برق لباس پہنے اس شخص کا علاج کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق یہ دونوں دراصل دولہا دلہن ہیں اور دونوں ہی پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ ہیں لہذا فوٹوگرافر نے ان کے شادی کے فوٹوشوٹ کے لئے زبردست تھیم سوچا اور دولہا کو دانتوں کا مریض بنا ڈالا۔ تھوڑی دیر میں ہی یہ دلچسپ فوٹوشوٹ خوب وائرل ہوگیا۔

ڈینٹسٹ بیوی کا فائدہ

کمنٹ کرنے والے صارفین اس تصویر کے نیچے خوب تبصرے فرما رہے ہیں۔ ایک صاحب لکھتے ہیں کہ “چلو اچھا ہوا آج کل دانتوں کا علاج ویسے بھی کافی مہنگا ہے“ تو ایک صاحب لکھتے ہیں “جب اپنے ہی ولیمے کی روٹی دانتوں میں پھنس جائے تو ڈینٹسٹ بیوی


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US