سونے کے سکے والا اے ٹی ایم۔۔ یہ مشین کیسے کام کرتی ہے؟ دلچسپ حقائق

image

بچپن میں ہم سب نے ہی گلک میں پیسے جمع کیے ہوتے ہیں جن کو توڑنے پر سکوں کا خزانہ نکل آتا تھا اور ہماری خوشی کی انتہا نہیں رہتی تھی مگر کیا کبھی آپ نے کہیں سے سونے کے سکے نکلتے دیکھے ہیں؟

جی ہاں اب بھارت میں ایسی اے ٹی ایم متعارف کروائی گئی ہے جہاں سے پیسوں کے بجائے سونے کے سکے نکلتے ہیں؟ یہ مشین کہاں ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

عام اے ٹی ایم کی طرح کام کرتا ہے

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سونے کے سکے نکالنے والا یہ حیرت انگیز اے ٹی ایم بھارت کی ریاست تلنگانہ میں نصب کیا گیا ہے جس میں ڈیبٹ کا کریڈٹ کارڈ ڈالنے پر 8 مالیت کے سکے اسکرین پر دکھائے جاتے ہیں۔ پھر اپنی ضرورت کے حساب سے سکہ نکلوایا جاسکتا ہے۔ یہ اے ٹی ایم بالکل ویسے ہی کام کرتا ہے جیسے کہ عام اے ٹی ایم۔

سکوں کی اہمیت مارکیٹ کے حساب سے طے کی جاتی ہے

0.5 گرام سے لے کر 100 گرام کے سکے اس اے ٹی ایم سے نکالے جاسکتے ہیں۔ یہ 24 قیراط کے ہوتے ہیں اور ان کی مالیت مارکیٹ کے حساب سے طے کی جاتی ہے البتہ فروخت کرنے والے کو مکمل رقم واپس کی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US