ایرانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور سرحدی تعاون پر تبادلہ خیال

image

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و دوطرفہ سلامتی، مؤثر سرحدی انتظام اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن کے فروغ اور سفارتی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور اہم سفارتی کردار کو سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے علاقائی سلامتی، مشترکہ خوشحالی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطے اور مؤثر تعاون کے نظام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US